بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

چین نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ناجائز قرار دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (07 مئی 2026): چین نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ناجائز قرار دے دی ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ایران اور امریکا کے درمیان مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انھوں نے کہا کہ تہران صرف منصفانہ اور جامع معاہدہ قبول کرے گا، عباس عراقچی نے ملاقات کے بعد ٹوئٹ بھی کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے چین نے 4 نکاتی تجویز دی ہے۔

انھوں نے کہا ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے کردار پر اعتماد کرتے ہیں، اور جنگ کے بعد ایک نئے علاقائی ڈھانچے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔


ایرانی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ’’غیر قانونی اور ناجائز‘‘ قرار دیتے ہوئے مکمل جنگ بندی کے قیام کا مطالبہ کیا۔


بدھ کے روز بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطہ اس وقت ایک ’’فیصلہ کن موڑ‘‘ سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہم کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، مکمل جنگ بندی کا قیام ایک بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔‘‘

امریکی تجاویز: نتیجے پر پہنچے تو پاکستان کو مؤقف بتا دیں گے، اسماعیل بقائی

وانگ یی نے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان براہِ راست ملاقاتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کے مضبوط مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ’’ہم صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کریں گے۔‘‘ انھوں نے چین کے مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کو سراہا، اور چین کو ایران کا قریبی دوست قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔


عراقچی نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی جنگ ایک واضح جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران مذاکرات کے دوران اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں