بیجنگ: چین کی جانب سے برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہو گی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کے حالیہ دورہ بیجنگ کے بعد سامنے آئی ہے، دونوں رہنماؤں نے چینی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے 30 دن تک بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے۔
چین نے تعمیرات کی دنیا میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
چینی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا مقصد عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


