چین نے صومالیہ کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے صومالیہ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وانگ یی نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا تحفظ اولین ترجیح ہے علیحدگی پسندی کی کسی بھی کوشش کو چین مسترد کر تا ہے، چین افریقہ میں سفارتی تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔
چین نے صومالی لینڈ اور تائیوان کے مددگار اتحاد کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وہاں اسرائیل کی غزہ میں غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یا اخلاقی حق نہیں رکھتے، پاکستان نے یو این میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست کی خودمختاری، علاقائی سالمیت لازمی ہیں۔


