جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، چین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی فوجی دھمکیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ایران نے بھی کسی بھی حملے کا جواب دینے کا عہد کیا ہے، ایسے میں چین نے مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو چونگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ طاقت کا استعمال مسائل حل نہیں کر سکتا۔ کوئی بھی فوجی مہم جوئی خطے کو نامعلوم نتائج کی گہرائیوں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کرے گی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اعلان کیا کہ امریکی حملے کی صورت میں تہران کا ردعمل بے مثال ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کے اس انتباہ کے فوراً بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تہران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔

ایرانی مشن نے ”ایکس“پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران احترام اور باہمی مفادات پر مبنی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اگر اسے دباؤ کا نشانہ بنایا گیا تو وہ اپنا دفاع کرے گا اور بے مثال جواب دے گا۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ نے ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ایک معاہدہ کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اگلا امریکی حملہ کہیں زیادہ شدید ہوگا۔

ایران میں رجیم چینج وینزویلا کی طرح آسان نہیں، امریکی وزیر خارجہ کا سینیٹ میں اعتراف

گزشتہ روز ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے گزشتہ چند دنوں میں امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں