ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (19 مارچ 2026): چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ عارضی سیز فائر معاہدے کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کر کے کشیدگی سے گریز کریں، اور مذاکرات دوبارہ شروع کر کے مستقل جنگ بندی پر جائیں۔

ترجمان نے کہا اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے، اس سلسلے میں چین سمیت دوست ممالک ثالثی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے عید الفطر کی آمد سے قبل ایک دوسرے کے خلاف جاری حملوں میں ’عارضی وقفے‘ کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن میں وقفے کا فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے اور یہ 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک نافذ العمل ہوگا۔

تشدد کو ہوا دینے کیلئے مذہبی جذبات کا استحصال نہیں کیا جانا چاہیے، فیلڈ مارشل

دوسری طرف افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’آپریشن رد الظلم‘ میں عارضی وقفے کا فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب، ترکی اور قطر کی طرف سے درخواستیں کی گئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں