تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد بڑھا کر اختلافات کا حل نکالیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکانگ نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک باہمی اعتماد بڑھا کر اختلافات کا حل نکالیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی کی حیثیت سے دونوں ممالک میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک باہمی اعتماد بڑھا کر اختلافات کا حل نکالیں، خطے کے تمام ممالک میں بہترین تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین، پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، پاک بھارت بہتر تعلقات کا فائدہ دونوں ممالک کو زیادہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے متعلق اپنے بیان میں کہا تھا کہ پڑوسی ملک سے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو اپنی پالیسی پرنظرثانی کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -