پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چین کا روس سے مضبوط تعلقات رکھنے کا عہد

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز چین اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے دن کے اوائل میں ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر چین کے نئے وزیر خارجہ نے کن گینگ نے کہا کہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تیار ہوں۔

چین کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے والے 56 سالہ کن گینگ نے جولائی 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان امریکا میں چینی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں 30 دسمبر 2022 کو نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں گینگ چائنا کا نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

کنگ گین نے وانگ یی کی جگہ لی، جو 2013 سے چینی وزارت خارجہ کے سربراہ تھے۔ وہ 5 افریقی ممالک کے ایک ہفتہ طویل دورے سے اپنی نئی ذمے داریوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کن گینگ 9 سے 16 جنوری تک ایتھوپیا، گبون، انگولا، بینن اور مصر کا دورہ کریں گے۔ وہ مصر میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

وانگ نے مزید کہا کہ نئے چینی وزیر خارجہ کے افریقی ممالک کے دورے سے اپنی نئی ذمے داریاں شروع کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین افریقہ کے ساتھ روایتی دوستی اور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں