جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

چین کا ہائبرڈ بغیر پائلٹ کارگو طیارہ، پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے خود ساختہ ہائبرڈ بغیر پائلٹ کارگو طیارہ YH-1000S(جو اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا طیارہ ہے) نے جنوب مغربی چین کے چونگ چنگ میونسپلٹی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چائنا اکیڈمی آف ایرو سپیس ایروڈائنامکس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلی پرواز کے دوران YH-1000S میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہائبرڈ پاور سسٹم نصب تھا، جسے ایک نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

اکیڈمی کے مطابق یہ طیارہ اپنے پیشرو YH-1000 کے مقابلے میں کم فاصلے پر ٹیک آف اور لینڈنگ، زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت اور طویل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ YH-1000 نے گزشتہ سال مئی میں اپنی پہلی پرواز کی تھی۔

امریکا سے باہمی تعلقات معمول پر لانا آسان نہیں، روس

رپورٹس کے مطابق اکیڈمی کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ ہائبرڈ بغیر پائلٹ کارگو طیارہ بین الاقوامی لاجسٹکس اور ترسیل، ہنگامی امداد اور آفات میں کمی، مصنوعی موسمی تبدیلی، سمندری نگرانی اور بحری نگرانی جیسے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں