جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

روس کیخلاف امریکی پابندیوں پر چین کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ روس پر پابندیوں سے حالات میں بگاڑ کی طرف جائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کورونا وبا کے دور میں روس پر امریکی پابندیوں سے حالات مزید خراب ہوں گے واشنگٹن کشیدگی میں اضافے کی بجائے صلح اور معاملے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدام کرے۔

انہوں نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین تنازع میں جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کو کردار ادا کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان صلح کرانے کی کوششوں میں معاونت فراہم کی جائے نہ کہ موجودہ حالات میں ناجائز فائدہ اٹھانے کا سوچا جائے۔

چین نے روس پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے غیرقانونی اہداف تک پہنچنے کے لیے تسلط کو باقی رکھنے کی خاطر پابندیوں کو ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے باور کرایا کہ روس پر پابندیاں عائد کرنے سے صورتحال میں بہتری آنے کی بجائے کورونا وبا کے دور میں نئی مشکلات سامنے آئیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں