جمعرات, اکتوبر 15, 2026
اشتہار

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے ٹیرف کیخلاف فیصلہ ! چین کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے امریکی سپریم کورٹ کی ٹیرف سے متعلق فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن سے ٹیرف ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف سے متعلق حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی شراکت داروں پر عائد تمام اضافی ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرے۔

چینی وزارتِ تجارت نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ چین امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے اثرات کا جامع طور پر جائزہ لے رہا ہے۔

وزارت نے خبردار کیا کہ "تحفظ پسندی کا راستہ کہیں نہیں جاتا” اور تجارتی جنگ سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا۔

چین نے امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے ٹیرف کینسل کرے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تجارتی رکاوٹیں برقرار رکھنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کے لیے ‘تجارتی تحقیقات’ جیسے متبادل اور تادیبی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے سلسلے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چین ان حالات پر سنجیدگی سے توجہ دے گا اور اپنے قومی و تجارتی مفادات کا ہر سطح پر ٹھوس انداز میں دفاع کرے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی معیشت استحکام کی تلاش میں ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کو چین کی حمایت حاصل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ بیجنگ قانونی راستوں سے تجارتی پابندیاں ختم کروانے کا خواہاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں