تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عالمی پابندیوں کے باوجود چین کا روس کے لئے بڑا اقدام

بیجنگ: چین نے روس پر عائد عالمی پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھاری تعداد میں کوئلہ درآمد کرلیا ہے۔

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ روس سے کوکنگ کول کی درآمدات مارچ میں بڑھ کر 1.4 ملین ٹن ہو گئیں، جو کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 590,000 ٹن اور فروری میں 1.1 ملین ٹن تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر چین نے روسی اسٹیل بنانے والے کوئلے کی خریداری کو دوگنا کر دیا جبکہ بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے تھرمل کوئلے کی درآمدات میں سرد موسم کی وجہ سے طلب میں کمی آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کا بھاری ہتھیاروں سے یوکرین کی مدد کا اعلان

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین روس کا سب سے بڑا کوئلہ خریدار ہے، جس نے پچھلے سال روس کے مشرق بعید سے ریل اور سمندر کے ذریعے 7.4 بلین ڈالر مالیت کی پچاس ملین ٹن سے زیادہ کی درآمدات کیں، چین کی کل درآمدات کا تقریباً پندرہ فیصد روس ہے اور انڈونیشیا کے بعد اس کا دوسرا سب سے بڑا سپلائر ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ روسی کوئلے کی قیمتوں میں پچھلے سال میں معمولی اضافہ ہوا ہے، لیکن وہ اب بھی دوسرے سپلائرز، جیسے انڈونیشیا اور منگولیا سے بہت کم ہیں۔

ادھر چین کا مقصد ملکی کوئلے کی پیداوار میں زبردست اضافہ کرنا ہے جس کی وجہ ملک کی کانوں سے کم معیار کا کوئلہ نکلنا ہے جو اسٹیل ملز کے لیے موزوں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -