جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

چاند کی اصل عمر جان کر لوگ حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے سائنسدانوں نے چاند کی اصل عمر کے تعین کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی سائنسدانوں نے چانگ ای 5 نامی مشن کے ذریعے حاصل ہونے والے نمونوں سے چاند کی درست عمر کا پتہ لگایا ہے۔

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حاصل شدہ نمونوں سے معلوم ہوتا ہے چین کی عمر 2.3 بلین سال ہے۔ یعنی 2 ارب 30 کروڑ سال ہے۔

چین نے 2020 میں چاند پر دوسری بار قدم رکھتے ہوئے چٹانوں کے نمونے حاصل کیے تھے تاکہ چاند کی عمر سے متعلق حقائق کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس سلسلے میں چین نے چانگ ای 5 مشن لانچ کیا تھا جو 1731 گرام نمونے لے کر لوٹا تھا۔ اس مشن کے ذریعے سائنسدانوں نے بیسالٹس کا مطالعہ کر کے تصدیق کی تھی کہ دو ارب سال قبل چاند پر جادوئی سرگرمیاں تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں