تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ووہان شہر میں ایک بار پھر کرونا کا خطرہ منڈلانے لگا، طبی ماہرین کا بڑا فیصلہ

بیجنگ: ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے وار کے باعث ووہان شہر کی پوری آبادی کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ اعلان ووہان کے سینئر عہدیدار لائی تاؤ نے کیا، خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق منگل کو ووہان کے حکام نے کہا کہ وہ شہر کی تمام آبادی کے کرونا ٹیسٹ کریں گے، یہی وہ شہر ہے جہاں ایک سال قبل کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ووہان میں ماس کرونا ٹیسٹنگ کا فیصلے کی بڑی وجہ کرونا کے سات کیسز رپورٹ ہونا ہے، حکام کے مطابق ووہان میں باہر سے کام کے لئے آنے والے مزدوروں میں کرونا کے یہ کیسز دریافت ہوئے، جس کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران مقامی سطح پر کرونا کیسز آنے کا سلسلہ ٹوٹا۔

رپورٹ کے مطابق چین میں آج کرونا وائرس کے اکسٹھ کیسز سامنے آئے، تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ کے چین کے درجنوں شہروں تک پہنچنے کے بعد نانجنگ ایئرپورٹ میں صفائی کرنے والے عملے میں انفیکشن رپورٹ ہونے کے نتیجے میں کرونا کیسز کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ، چین نے بڑی پابندیاں عائد کردی

وسطی چین کے صوبے ہنان کے سیاحتی مقام ژانگ جیجی اور اس کے قریبی شہر ژوژو میں بھی اسی قسم کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، کرونا کیسز کا یہ سلسلہ نانجنگ سے ہنان میں گذشتہ ماہ اس وقت پھیلا جب وائرس سے متاثرہ افراد نے نانجنگ ہوائی اڈے پر ایک تھیٹر پرفارمنس میں شرکت کی تھی۔

حکام نے کرونا کیسز کے بڑھنے پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو بیجنگ میں داخلے سے بھی روک دیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چین کامیابی سے مقامی سطح پر کرونا کیسز کی تعداد کو صفر تک لایا تھا اور اپنی معیشت کو بحال کیا تھا لیکن اس سال جولائی کے وسط کے بعد چار سو نئے کیسز سامنے آنا اس کامیابی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

Comments

- Advertisement -