جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

چینی صدر کی اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر پاکستانی قیادت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

چینی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستانی قیادت کے نام خصوصی پیغام میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

چینی صدر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین اپنے آہنی بھائی پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں