بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (5 فروری 2026): وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے وزارت داخلہ کا دورہ کر کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انسداد دہشتگردی اور داخلی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائم تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی سفیر نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر آپریشنز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں دہشتگردی منظم منصوبے کے تحت کی گئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بر وقت اور موثر ریسپانس دیا۔

وزیر داخلہ نے مہمان کو چینی شہریوں اور پراجیکٹس کی حفاظت کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انسداد دہشت گردی میں جدید چینی ٹیکنالوجی معاون ثابت ہو گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں