جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے چینی سفیر کی ملاقات، آبی ذخائر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں آبی ذخائر کی حالیہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے چینی سفیر سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چین کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد چین کا اہم دورہ کررہے ہیں، سی پیک سے ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہوگی۔

- Advertisement -

چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آبی معاملات پر بات چیت ناگزیر ہے، چین نئی حکومت کے حالیہ اقدامات کو سراہتا ہے۔

ملاقات میں چینی سفیر نے فیصل واوڈا کو دورہ چین کی دعوت دی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی تھی، چیف جسٹس نے وزارت آبی ذخائر کے حالیہ اقدامات پر فیصل واوڈا کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر کے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اربوں روپے کا پانی چوری ہورہا ہے، پانی کی چوری روک کر دکھاؤں گا، سندھ کو مزید پانی ملے گا کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں