تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات؛ سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر اظہارِاطمینان

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن کیلئےعالمی شراکت داروں سےمکمل تعاون کیلئے پرُعزم ہے۔

چینی سفیر نےسی پیک منصوبوں کیلئےمحفوظ ماحول کی فراہمی پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال کے آخر میں چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو ‏راولپنڈی کا دورہ جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سی پیک پر ‏پیشرفت اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئےتھے۔

Comments