اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران مشکل کی ہرگھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کا عزم ظاہر کیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کیا،چینی سفیر اور وزیراعظم کے مابین ملاقات کے دوران اہم قومی معاملات پر دو طرفہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے نونگ رونگ کو پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلیے پرعزم ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خصوصی اقتصافی زونز، صنعت اور زرعی شعبے کا فروغ اہمیت رکھتا ہے۔
چینی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے اور صنعت سازی اور زرعی شعبے کے فروغ میں بھی بھرپور معاونت کریں گے۔