منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین کی مدد پر شکر گزار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میجر جنرل ژھو فی کی قیادت میں چینی فوج کی میڈیکل ٹیم نے ملاقات کی، جس میں کرونا وبا سے نمٹنے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف چین کی مدد اور فوری میڈیکل سپلائی پر شکرگزار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی تک کرونا کا علاج تلاش کر رہی ہے،ملٹی نیشنل سپورٹ،عالمی تعاون قومی کوششوں کو بڑھانے کے لیے اہم ہے، وبا پر قابو اور معیشت پر اثرات کم کرنے کے لیے عالمی تعاون اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے وفد نے ہر فورم پر پاکستان کی مدد کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 مئی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وبا کے تناظر میں پاکستان کو فوری طبی امداد دی، چین نے وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے طبی ماہرین کو پاکستان بھیجا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں