تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

چینی نوجوان نے والد کی اربوں ڈالر کی دولت کو ٹھکرا دیا

بیجنگ : چینی نوجوان نے والد کی اربوں ڈالر کی دولت کو ٹھکرا دیا، اٹھائیس سال کے وانگ سیسونک نے ایک سو بائیس ارب ڈالر کی جائیداد کا وارث بننے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی ارب پتی اور ڈالیان کمرشل گروپ کے مالک وانگ گیانلین کے اٹھائیس سالہ بیٹے نے باپ کی دولت میں سے معمولی سا حصہ لینے سے انکار کردیا، وانگ گیانلین کا ایک ہی بیٹا ہے۔

chiese-1

بیٹے کا کہنا ہے والد کی وفات کے بعد والد کی دولت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، وہ باپ کی طرح زندگی نہیں گذارنا چاہتا۔

son

میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ وانگ گیانلین ڈالیان وانڈا نامی تجارتی گروپ کےچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کئی تجارتی کمپنیاں، شاپنگ مال، ہوٹل، ریستوران، تفریحی پارک اور اسپورٹس کلب ہیں جن کی کل مالیت 122 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

chinese

چینی ارب پتی وانگ گیانلین بیٹے کی باتوں سے سخت پریشان ہے جبکہ بیٹے کے اس اعلان کے بعد مایوس والد نے اپنی جائیداد صحیح ہاتھوں کو سونپنے کے لیے کسی وارث کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -