چینی بسیں اب سندھ کی شاہراہوں پر دوڑیں گی chinese-buses
The news is by your side.

Advertisement

چینی بسیں سندھ کی سڑکوں پر دوڑیں گی

کراچی : معروف چینی کمپنی ’’یوٹنگ بس‘‘ (Yutong Bus) سندھ بھر میں ایک شہر سے دوسرے شہر اور اندرون شہر بس سروس شروع کرے گی جس کے لیے ایک بس مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ کے شعبے کی معروف چینی کمپنی کے 11 اراکین پر مشتمل ایک وفد نے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرمین ناہید میمن سے ملاقات کے دوران سندھ میں بس سروس شروع کرنے اور ایک آٹو مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں مختلف روٹس پر بس سروس چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے بسیں کراچی میں قائم کردہ کمپنی کے بس مینو فیکچرنگ پلانٹ میں تیار کی جائیں گی جس سے شہریوں کو بڑی تعداد میں روزگار بھی میسر آئے گا۔

سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کمپنی کے وفد کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور دوران گفتگو سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت اور افادیت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس شعبے میں پبلک پرائیوٹ شپ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ناہید میمن نے چینی وفد کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے اپنی تجاویز اور ترجیحات کا تعین کر کے سندھ حکومت مطلع کریں جس کے بعد سندھ حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات اُٹھائے گی۔

خیال رہے آئندہ مالی سال کے لیے سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 3.19 بلین کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ماس ٹرانزٹ پروگرام بھی شامل ہے جب کہ 2.29 بلین اندرون شہر اور بیرون شہر ٹرانسورٹیشن پر خرچ کیے جائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں