”تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں“

اسلان آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
پانگ چن شوئے نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے، سی پیک منصوبہ خطے میں تجارتی عمل کو فروغ دے گا، تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔
Chinese Chargé d’affaires called on FM @BBhuttoZardari to convey felicitations.
She thanked him for #Pakistan’s steadfast support.
Both sides reaffirmed commitment to stronger All-Weather Strategic Cooperative Partnership in all respects.
📍@PakinChina_
📍@CathayPak
🇵🇰🤝🇨🇳 pic.twitter.com/uQ9tzbJwKc— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 10, 2022
بعد ازاں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ کرسچن ٹرنر نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی طور پر مستحکم اور مضبوط رہے ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لے کر جائیں گے، تجارتی تعلقات کو مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ترقی دیں گے۔
British HC @CTurnerFCDO called on FM @BBhuttoZardari today.
Congratulated FM on assuming office.
Pak-UK relations are based on historical linkages.
Both sides agreed to enhance bil coop in a range of mutually beneficial areas.
🇵🇰🤝🇬🇧 pic.twitter.com/nGLQcP2NUz
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 10, 2022