تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

رات 10 بجے کے بعد آن لائن گیمز پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

بیجنگ : ترجمان جنرل ایڈمنسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن نے واضح کیا ہے کہ ہدایت کا مقصد بچوں اور نوعمر نوجوانوں کو گیمنگ کے جنون سے روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں بچوں کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد اور رات 10 بجے کے بعد آن لائن گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا قانون نافذ کردیا گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین میں 14 فیصد سے زائد نابالغ یا 16 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں متعارف کرایا ہے جو کہ نوجوانوں اور بچوں میں آن لائن گیمنگز کی لت کو روکنے کے لیے ہے۔

مذکورہ قانون کے مطابق رات 10 بجے تک تمام بچوں کو سونے کی ہدایت کی گئی ہے، چاہے ان بچوں نے اپنا اسکول کا کام مکمل کیا ہو یا نہیں۔

نئے قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر کے بچے ایک گھنٹے سے زیادہ آن لائن گیمز نہیں کھیلیں گے جب کہ انہیں چھٹی کے دن 3 گھنٹے سے زیادہ گیم کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نافذ کردہ قانون میں رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک نوجوانوں کو بھی گیم کھیلنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن ترجمان کے مطابق اس ہدایت کا مقصد بچوں اور نوعمر نوجوانوں کو گیمنگ کے جنون سے روکنا ہے۔

Comments

- Advertisement -