تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چین میں صرف ایک کتا پالنے کی پالیسی متعارف

بیجنگ: چین میں ایک بچہ پالیسی کے بعد ون ڈوگ پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے جس کے بعد چینی شہری صرف ایک کتا پالنے کے پابند ہوں گے۔

چین نے سنہ 1979 میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک بچہ پالیسی متعارف کروائی تھی جس کے بعد ملک بھر کے جوڑے جبری اسقاط حمل پر مجبور ہوگئے تھے۔

اس پالیسی نے معاشی طور پر تو چین کو سپر پاور بنا دیا تاہم چین کا سماجی و خاندانی نظام نہایت پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا۔

تاہم اب ون چائلڈ پالیسی کے بعد ون ڈوگ پالیسی کی وجہ معاشی نہیں بلکہ سماجی ہے۔

چین کے شہر جنگ ژو میں عائد کی جانے والی اس پابندی کی وجہ شہریوں کی جانب سے کتا پالنے کے رجحان میں اضافہ ہے جو ناخوشگوار واقعات کا سبب بن رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں کتوں کے کاٹنے کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث شہر میں ایک سے زائد کتا رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت پر کتے کے مالک پر 2 ہزار یو آن جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چین کو گدھوں کی ضرورت ہے

مذکورہ پالیسی کے مطابق 40 اقسام کے خونخوار کتوں کو بھی گھر میں رکھنے کی ممانعت ہوگی جن میں پٹ بلز، ڈوبر مین، پنسچرز، تبتی اور ماسٹف شامل ہیں۔

علاوہ ازیں صرف ایک کتا رکھنے والوں کو اس کتے کی بھی رجسٹریشن کروانی ہوگی، اور رجسٹریشن کے بغیر پایا جانے والا کتا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -