تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وزیراعظم کا دورہ چین : پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : چینی کمپنیوں نے پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی ، جس میں کراچی پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اورمشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے 10ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پرمل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کرنے اور رواں سال کے آخرتک مکمل کرنے پر زور دیا، جس پر چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدا میں گوادرہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرادی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آگاہ ہوں کہ ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں 11اپریل 2022کواقتدارسنبھالنےکےبعدکمپنیوں کودرپیش مسائل حل کئےہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160ارب روپےکی ادائیگی کرچکےہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کر دئیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 50ارب روپے سے ریوالنگ فنڈ بنا دیا گیا ہے ، اسحاق ڈارکی ہدایت پراسٹیٹ بینک نےریوالونگ اکاؤنٹ بنا دیا ہے، ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50ارب اس میں شامل ہوجائیں گے۔3

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی درآمدی کوئلےکی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے جس پرہمیں افسوس ہے، دیامیر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کریں گے۔

چینی بھائیوں، بہنوں کےجاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ اور افسوس ہے،مجرموں کوگرفتار کرلیاگیا ہے اور انہیں مثالی سزا ملے گی۔

بہترین سیکیورٹی کے اقدامات کئے جارہے ہیں، سی پیک اوردیگر منصوبوں پرکام کرنے والےچینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے ، سی پیک اور دیگرمنصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا معیارایک ہوگا، چینی بھائیوں بہنوں کی سلامتی اپنے بھائیوں بہنوں کی طرح ہمیں عزیز ہے،وزیراعظم

مہمندڈیم سےمتعلق بعض مسائل کیوں آئے معلوم کرکےحل کرائیں گے، 2کروڑلوگوں کےشہرکراچی میں فراہمی آب کابہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ حکومت کےہمراہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔

شمسی توانائی سے 10ہزار میگاواٹ پیدا کرنے کا جامع پلان بنایا ہے، ہواسےبجلی پیدا کرنے کے منصوبوںمیں بھی آپ کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں،ایندھن کی لاگت کم کرکےتیل وگیس پراٹھنےوالےبھاری غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

آپ کےساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات فروغ پائیں، آپ کےپاکستان میں دلچسپی لینے پر شکریہ ، 6 ماہ میں 3بار گودار بندرگاہ کا دورہ کرچکا ہوں، ایم ایل ون اوردیگر منصوبوں میں دلچسپی لینے پر شکریہ اداکرتا ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان میں سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ مددپرچین کاشکریہ اداکیا

Comments

- Advertisement -