ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

چینی کمپنیوں کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50لاکھ روپے کا عطیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چینی کمپنیوں نے کوروناریلیف فنڈمیں50لاکھ روپے کا عطیہ دیا اور پاکستان  میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےچین کی2 کمپنیوں کےسربراہان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل بھی شریک تھے۔

چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ میں50لاکھ روپے اور این ڈی ایم اےکو30لاکھ روپےکاحفاظتی سامان عطیہ کیا، جس پر وزیراعظم نےکوروناسےنمٹنےکےلیےچینی کمپنیوں کی مددپرشکریہ اداکیا۔

چینی انجینئرنگ کمپنی کے سربراہ نےکپاس کی جدیدطریقےسےپیداوار سےآگاہ کیا ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ چینی کمپنی نے وزیراعظم کوکپاس پیداواربڑھانےکیلئےتکنیکی مددکی پیشکش کی۔

اعلامیے کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستان میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا اور وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر چینی کمپنیوں کاشکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں