تازہ ترین

چینی کمپنی کا پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

چینی بی ٹو بی انٹرنیٹ پلیٹ فارم نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل بلڈنگ مٹیریل جی بی ایم نے 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا ‏اعلان کیا ہے۔

جنرل منیجر جی بی ایم ڈیوڈ اوئی کا کہنا ہے کہ گروپ رواں ماہ لاہور میں پہلی برانچ کھولےگا اور ‏گلوبل بلڈنگ مٹیریل گروپ ایک موبائل ایپ متعارف کرائےگا۔

لاہور پریس کلب میں نیوز بریفنگ کے دوران ڈیوڈ اوئی نے کہا کہ جی بی ایم ڈور ٹو ڈور بلڈنگ ‏مٹیریل پلیٹ فارم ہے گروپ کا کام تعمیراتی مواد بنانے والی کمپنی اور کسٹمرز کو آپس میں جوڑنا ‏ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ڈیجیٹل پورٹ زون قائم کیا جائے گا جس میں ایک ویئر ہاؤس، ‏ڈیجیٹل، ڈیٹا اور لاجسٹکس سینٹرز شامل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -