تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بڑی خبر: کرونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب

بیجنگ: چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کرونا وائرس کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے کیونکہ پہلے مریض کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ کے اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج 46 سالہ یانگ کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے اور اُس کی صحت بھی بہتر ہوگئی۔

ڈاکٹرز نے یانگ کو صحت مند قرار دیتے ہوئے اُسے گھر جانے کی اجازت دی۔

یانگ کے مطابق وہ ووہان کا رہائشی ہے، 6 روز قبل اُسے بخار اور سرمیں شدید درد کی شکایت تھی جس کے بعد وہ ژی جیانگ اسپتال آیا اور ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا۔

مزید پڑھیں: ماہرین کا کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی

ڈاکٹرز نے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انکشاف کیا کہ یانگ ’کرونا‘ کا شکار ہوگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے اُسے مخصوص وارڈ میں شفٹ کیا جس کے بعد اُس کا ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ایک ہفتے تک علاج جاری رہا۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق یانگ کی رپورٹس کلیئر آنے کے بعد ڈاکٹرز نے اُسے جمعے کے روز اسپتال سے چھٹی دے کر گھر جانے کی اجازت دی۔

یانگ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ’بروقت تشخیص اور علاج کی بہترین سہولیات کی وجہ سے میرے بھائی کی جان بچ گئی‘۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 259 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک وائرس سے 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 1 ہزار 800 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -