تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی : چین کی بھارت کو وارننگ

نئی دہلی : چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بھارتی فورسز کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی کے بعد خبردار کیا ہے کہ بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے ، جن سےکشیدگی بڑھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور چین کےدرمیان کشیدگی برقرار ہے ، بھارت میں چین کے سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر فوج کو واپس بلائے، بھارتی فوج زمینی حدود کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پیر کو بھارتی فورسز نے سرحد کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے پینگوگ جھیل کے جنوبی علاقے کو عبور کیا، بھارت کے اس اقدام نے چین کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اور خطے کے استحکام اور سرحد پرامن کو متاثر کیا۔

چینی سفارتخانہ نے‌ خبردار کیا کہ بھارتی فوج کے اقدام نے باہمی مشاورت سے طے معاہدے کو نقصان پہنچا یا، بھارت ایسےاقدامات سےبازرہےجن سےکشیدگی بڑھے۔

خیال رہے گلوان ویلی میں تصادم کے بعد پینگونگ تسو جھیل کے جنوب میں تازہ جھڑپیں ہوئیں ، بھارت نے الزام لگایا تھا کہ چین نے سرحد کی خلاف ورزی کی تاہم چینی وزارت خارجہ نے بھارت کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ چین سرحدی فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی سختی سے پاسداری کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان چوشل میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی فورسزکی لائن آف ایکچوئل کنڑول کی خلاف ورزی پرچینی فورسزسے جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور چہتر زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -