تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سانپ کے ڈسنے پر کسان نے انگلی کاٹ لی

بیجنگ : چین میں کسان نے زہریلے سانپ کے کاٹنے پر اپنی انگلی کاٹ دی تاہم اسپتال گیا تو معلوم ہوا کہ سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا۔

اگر آپ کو سانپ ڈس لے تو کیا آپ جسم کا وہ کاٹ دیں گے جہاں سانپ نے کاٹا ہو یقیناً ایسا نہیں کریں گے لیکن چین میں ایک کسان نے زہریلے سانپ کے ڈسنے پر اپنی انگلی ہی کاٹ دی تاکہ اپنی جان بچا سکے۔

جی ہاں چین کے صوبے ژجیانگ کے ضلع شانگیو میں 60 سالہ کسان کو ایک سانپ نے انگلی پر ڈس لیا جس کے بعد کسان نے اپنی جان بچانے کےلیے فوری طور پر اپنی شہادت کی انگلی ہی کاٹ دی۔

متاثرہ شخص جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز کی گفتگو سن کر کسان کے پاؤں تلے زمین نکل گئی کیونکہ جس سانپ نے انہیں کاٹا تھا وہ زیادہ زہریلا نہیں تھا اس لیے انہیں اپنی انگلی کاٹنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق ضلع شانگیو میں یہ بات مشہور ہے کہ پٹ وائپر نامی سانپ ڈس لے تو انسان 5 سے 6 قدم چلنے کے بعد زہر کے اثر سے مر جاتا ہے لیکن پٹ وائپر حقیقت اس کے برخلاف نکلی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کسان خطرے سے باہر ہے اور اس میں زہر پھیلنے سے سانس لینے میں دشواری، سر درد یا مسوڑوں سے خون آنے جیسی کوئی خطرناک علامات ظاہر نہیں ہوئی۔

اس طرح کے سانپ کی مختلف اقسام کا زہر خون کے خلیات کو نقصان پہنچا کر جریان خون کا باعث بنتا ہے اور بڑی جسامت کے سانپ انسانوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ چینی کسان نے جو عمل انجام دیا وہ حیران کن اس لیے نہیں کیونکہ اگر ایسے معاملات میں معلوم کم ہو تو لوگ سانپ کے ڈسنے پر مذکورہ جگہ کو کاٹ دیتے ہیں اور وہاں سے خون چوستے ہیں تاکہ زہر نکالا جاسکے لیکن نے طریقہ کارآمد نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -