جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

عالمی امن کے لیے جنگ بندی ضروری ہے، چینی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل ماریانو گروسی سے ملاقات کی، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایٹمی تنصیبات کو ہدف بنایا جائے گا تو اس کے ناقابل تصور سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے خطے کے عوام خطرے میں ہوں گے۔

وانگ ای نے کہا کہ مسلسل تنازعات سے عالمی امن اور خطے کے استحکام کو نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی ضروری ہے، تاکہ تنازعات کی جڑ کو ختم کیا جا سکے۔

وانگ ای نے زور دیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی انٹرنیشنل اٹامک گورننس میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

چین آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے، بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نظام کا دفاع کرنے اور قیام امن کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں