تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سرمائی اولمپکس سیاسی شعبدہ بازی کا اسٹیج نہیں، چین کا کرارا جواب

بیجنگ: چین نے ‘بیجنگ سرمائی اولمپکس’ کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے یا نہ آنے سے کسی کو فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کے دوران چینی وزرات خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں آسٹریلیا کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان سے متعلقہ سوال کے جواب میں سخت موقف اپنایا اور کہا کہ چین نے متعدد بار یہ واضح کیا کہ سرمائی اولمپکس سیاسی شعبدہ بازی کا اسٹیج نہیں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین نے آسٹریلیا کے کسی عہدیدار کو سرمائی اولمپکس میں مدعو نہیں کیا ہے اور ان کے آنے یا نہ آنے سے کسی کو فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ذاتی مفاد کے لئے آسٹریلوی سیاستدانوں کی سیاسی شعبدے بازی کسی طور پر بھی بیجنگ اولمپکس کی کامیابی پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں واضح کرتا چلوں کہ آسٹریلیا چین میں نقص تلاش کرنے ک بہانے ڈھونڈتا آیا ہے اور سنکیانگ میں انسانی حقوق کے نام پر سرمائی اولمپکس میں سرکاری عہدیدار نہ بھیجنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، آسٹریلیا کا یہ اقدام اولمپکس منشور کی سیاسی عدم مداخلت کے اصول کی سنگین خلاف ورزی اولمپکس کے نعرے” ایک ساتھ” کے خلاف اور بین الاقوامی اتھلیٹکس اور کھیلوں کے شائقین کے مخالف سمت میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن کا مزید کہنا تھا کہ اس سے یہ حقیقت بھی عیاں ہوگئی کہ ایک مخصوص ملک کی اندھا دھند پیروی میں آسٹریلیا کی حکومت سچ اور جھوٹ کا امتیاز بھی کھو بیٹھی، چین آسٹریلیا کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ا مریکا،برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -