تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

چین میں خواتین سے زیادتی و قتل کے مرتکب سیریل کلر کو سزائے موت

بیجنگ: چین میں 11 خواتین سے زیادتی اور انہیں قتل کرنے والے 54 سالہ ملزم کو موت کی سزا سنا دی گئی۔ مذکورہ ملزم کی تلاش گزشتہ 28 سال سے جاری تھی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو چینی جیک دا ریپر کا نام دیا گیا تھا۔ جیک دا ریپر اس سیریل کلر کا نام رکھا گیا تھا جو انیسویں صدی کے آخر میں برطانوی دارالحکومت لندن میں متحرک تھا اور بے شمار قتل کرچکا تھا۔

برطانوی جیک دا ریپر کو طویل عرصے تک تلاش کیا جاتا رہا لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

چین کا جیک دا ریپر گاؤ چینگ یونگ بھی گزشتہ 28 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ اس عرصے میں وہ 11 خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں قتل کرچکا تھا جن میں سب سے کم عمر مقتولہ کی عمر 8 سال تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم زیادتی اور قتل کے علاوہ ڈکیتی اور لاشوں کی بے حرمتی کے جرم میں بھی ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سنہ 2016 میں ایک گروسری اسٹور سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ان کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس کے ایک رشتہ دار کے ذریعے عمل میں آئی جسے کچھ عرصہ قبل کسی معمولی جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مذکورہ ملزم کا ڈی این اے زیادتی کا شکار خواتین سے ملنے والے ڈی این اے سے ملتا جلتا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے خاندان کے دیگر افراد کے بھی ڈی این اے ٹیسٹ کرنے شروع کیے اور جلد ہی وہ اصل مجرم تک پہنچ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی سزائے موت پر جلد عمل درآمد کردیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -