تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکا کا بائیکاٹ: چین میں ٹرمپ ٹوائلٹ برش کا استعمال بڑھ گیا

بیجنگ: چین کے شہریوں نے معاشی جنگ میں امریکا کو شکست دینے کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ برش اور ٹشو پیپرز خریدنا شروع کردیے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ سمیت مختلف علاقوں میں ان دنوں ٹرمپ کی شکل والے ٹوئلٹ برش کی فروخت میں اچانک اضافہ بڑ گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل کے ذریعے امریکا سے انتقام لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹوائلٹ برش کی قیمت 2 پاؤنڈ مقرر کی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد آن لائن برش کی خرید کر اس سے اپنا باتھ روم صاف کرتی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے چینی حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

شہریوں کا ماننا ہے کہ وہ اس عمل کے ذریعے امریکا کو سخت پیغام دیں گے تاکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ چین کے خلاف کوئی معاشی سازش بنانے سے باز رہے۔

ٹوائلٹ برش نے اُس وقت لوگوں کی توجہ حاصل کی جب ایک چینی بلاگر نے ’’ٹرمپ کو اچھے طریقے سے استعمال‘ کے نام سے ایک تحریر لکی جسے سیاسی شخصیات اور شہریوں نے دلچسپی سے پڑھا اور یک دم مارکیٹ میں برش کی مانگ بڑھ گئی۔

چین میں مقامی سطح پر بنائے جانے والے برش مختلف ڈیزائنز میں فروخت کیے جارہے ہیں جن کی قیمت 20 یوآن رکھی گئی۔ ان برشوں پر ’’میڈ ان چائنا‘ کی اسٹیمپ بھی آویزاں ہے۔

دوسری جانب ایک اور چینی کمپنی نے ٹرمپ کی تصویر والے ٹوائلٹ ٹشو پیپر بھی متعارف کرادیے جن کی قیمت 3 یوآن رکھی گئی۔ عوام برش کی طرح ٹشو پیپرز  کی خریداری میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -