ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

چین کا کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے اعلان کے لیے ہے کہ مہلک وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے آفیشنل اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی عوام پاکستانی عوام کےساتھ کھڑےہیں، کوروناکےخلاف جنگ جیتنےکیلئےپاکستان کی زیادہ سےزیادہ مدد کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اس جنگ میں بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، مضبوط رہوپاکستان!

پریس بریفنگ میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، کورونا کے خلاف جنگ کے اہم وقت میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چین کا دورہ کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، اب پاکستان میں کورونا کے اثرات چینی شہریوں کے زہنوں پر اثرات ڈال رہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں چینی عوام پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

ترجمان نے کورونا وائرس چین کی لیب میں تیاری کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کےمطابق ثبوت نہیں کہ کورونا لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی سطح پر20لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا ہے، الزامات کی بجائے ہمیں متحد ہو کر مہلک وبا کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں