جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

چینی پولیس فورس کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری، رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر نے کراچی میں سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جنرل وانگ ننگ نے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر نے کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ مزار قائد اور سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز بھی گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل وانگ ننگ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرزکے دورے کے موقع پر انہوں نے قیام امن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں بالخصوص سندھ رینجرز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی دیگر ممالک کیلئے ایک کامیاب مثال ہے۔

- Advertisement -

جنرل وانگ ننگ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے بھی ملاقات کی، جنرل وانگ کو انسداد دہشت گردی پولیسنگ، امن کی کوششوں پر آگاہ کیا گیا، بعد ازاں جنرل وانگ ننگ نے مزارقائد پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں