پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

چینی وزیراعظم کی شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : چینی وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی اور مثبت الفاظ میں اظہارِ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا، چین کے وزیراعظم نے شہبازشریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو سراہا اور تعریفی کلمات ادا کیے۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے اور اب امن جیتنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے بھارت کو جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے مئی میں بھارت کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات و بہادری کی مثال قائم کی، جبکہ ایئر چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے سات جنگی طیارے تباہ کر دیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو نتائج سنگین ہوسکتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں