تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

چینی صدر 7 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن : چینی صدر سات روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شی جن پنگ دورے کے دوران امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات اور وائٹ ہاؤس میں براک اوباما کی جانب سے دیئے جانیوالےعشائیے میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ سے خطاب بھی کریں گے۔

چینی صدر کے سیاٹل پہنچنے پر سیکڑوں افراد نے ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں چینی اور امریکی جھنڈوں کے ہمراہ شی جن پنگ کا استقبال کیا، امریکا اور چین میں نظریاتی بنیادوں پر اختلاف کےباعث بعض اوقات معاملات میں تناؤ پیدا ہوجاتا ہے، جس کے باعث صدور کی سطح پر حالیہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔

مظاہرین کے ایک چھوٹے سے گروہ نے چینی صدر کی آمد پر احتجاج بھی کیا، مظاہرین نے چینی مذہبی گروہ کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جسے چین میں بندشوں کا سامنا ہے، شی جن سیاٹل میں پالیسی خطاب بھی کریں گے۔
امریکی چیبر آف کامرس نے پیر کو دوطرفہ معاہدہ کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، معاہدے کی صورت میں امریکی سرمایہ داروں کیلئے چین میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -