تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

چینی صدر کا انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستانی اسٹال کا دورہ، عمران خان نے استقبال کیا

شنگھائی: چینی صدر شی جن پنگ نے انٹرنیشنل ایکسپو  میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی وفد نے ان کا استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر کینیا کے صدر، روس کے وزیراعظم، ویتنام کے صدر اور مالٹا کے وزیراعظم بھی ان کے ہمراہ تھے.

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی اسٹال پر چینی صدر اور دیگر عالمی رہنمائوں کا خیرمقدم کیا۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/1070004953178282/

اس موقع پر سیکریٹری کامرس یونس دھاگا نے چینی صدرکو پانچ تجارتی شعبوں پربریفنگ دی، چینی صدرکو ٹیکسٹائل انڈسٹری، چمڑے کی برآمدات سے آگاہ کیا گیا.

چینی صدر کو مطلع کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل برانڈز کے لئے چمڑے سے تیار اشیا برآمد کر رہا ہے، گارمنٹس کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے، ٹیکسٹائل شعبےمیں خواتین کوروزگارکے مواقع فراہم کئے گئے.


مزید پڑھیں: پاکستان میں شفافیت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

اسپورٹس کی مصنوعات کی تیاری سے متعلق بھی چینی صدر کو بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر کھیلوں کا سامان سپلائی کرنے والا  بڑا ملک ہے، فیفا کے آخری دو فٹ بال ورلڈکپس میں پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال استعمال ہوئیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلامحدود مواقع ہیں.

یاد رہے کہ آج وزیراعظم نے شنگھائی درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے ذریعے فاصلوں میں کمی آئے گی، سی پیک سے سرمایہ کاری کے تازہ مواقع میسرآئیں گے۔

Comments