بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ آج ہم یہاں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے جمع ہیں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا، عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔
چینی صدر نے کہا کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیارزندگی بہتر بناسکتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر آئی خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم فورم ہے، کثیر الجہت تعاون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بنیادی ایجنڈا ہے۔
شی جن پنگ نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چینی صدر
یاد رہے کہ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔