تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

چین کا اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ/کھٹمنڈو :چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے صدر بھنڈاری کے ساتھ ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال تک 56 ارب روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے نیپال کی ترقیاتی کاموں کے لئے اگلے دو برسوں کے دوران یہ رقم میزبان ملک کو دی جائے گی،چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپالی وزیر اعظم خادما پرساد شرمااولی سے بھی کٹھمنڈو میں ملاقات کی۔

چینی میڈیا کے مطابق نیپالی وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول کی حمایت پر مضبوطی سے کاربند ہے ،نیپال کسی بھی قوت کو نیپال کی سرزمین کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔

شی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کے کسی بھی حصے میں علیحدگی کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کے نزدیک کسی بھی بیرونی طاقت کی جانب سے چین کو تقسیم کرنے کی خواہش دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں۔

Comments

- Advertisement -