بیجنگ: چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی ہے، امریکا ایران تنازع، ایشیا پیسیفک صورتحال اور یوکرین بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ صورتحال شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، یکطرفہ بالادستی کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کے ایران میں کیے آپریشن کو بڑی ناکامی قرار دیدیا
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ چند ممالک روس اور چین کو محدود کرنے کے لیے ”چھوٹے گروہ“ تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


