site
stats
پاکستان

چین سے کچرا اٹھانے والی مشینری کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی : کراچی والوں کیلئے خوشخبری، چین سے کچرا اٹھانے والی مشینری کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر بلدیات جام خان شورو کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ چین سے کچرا اٹھانے والی مشینری کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، مشینری میں 200 چھوٹی کچرا اٹھانے والی گاڑیاں شامل ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پلاسٹک اور ڈسٹ بن بھی شامل ہیں ۔

china-2

جام خان شورو نے بتایا کہ چینی کمپنی کے لوگ پورٹ سے مشینری کلیئر کراررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیربلدیات کو ہدایت کی کہ مشینری جلد کلیئر ہونی چاہیے ، میں چاہتا ہوں کہ شہر سے تین ہفتے میں کچرا اٹھانے کا کام شروع ہوجائے۔

china-1


مزید پڑھیں : کراچی کی سڑکوں سے کچرا بھی چینی اٹھائیں گے


خیال رہے کہ کچرا اٹھانے والے ٹرکوں پر چین میں ہی کراچی کے علاقوں کے نام لکھ دیے گئے، ٹرکوں پر”آئیں ہاتھ ملائیں، صاف اور صحتمند سندھ کیلیے” لکھا گیا ہے جبکہ مشینری پر چینی کمپنی ووزینگ اور سالڈ ویسٹ کے لوگو بھی بنائے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top