تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مالکن کے اشاروں پر چلنے والا بھیڑ .. حیرت انگیز ویڈیو وائرل

چین سے تعلق رکھنے والی خوش قسمت خاتون کے پاس ایسا بھیڑ ہے جو نہ صرف اُن کے اشاروں پر چلتا ہے بلکہ کاموں میں ہاتھ بھی بٹاتا ہے۔

چینی میڈیا ’پیپلز ڈیلی چائنا‘ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی صوبے ہیلونگچیانگ کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی خوش قسمت خاتون کا بھیڑ اُن کی مدد کرتا ہے۔

عام طور پر اس طرح کی مدد کتا کرتا ہے کیونکہ اُسے انسانوں سے بہت قریب اور وفادار بھی سمجھا جاتا ہے۔

آپ نے ابھی تک یہی دیکھا ہوگا کہ مالک اگر گیند کو پھینکے تو کتا اسے منہ میں دبا کر واپس مالک کے پاس لے آتا ہے مگر چین کی خوش قسمت خاتون کا بھیڑ بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ اگر وہ گیند پھینکیں تو وہ کتے کی طرح منہ میں دبا کر یہ واپس اپنی مالکن کے پاس لاتا ہے۔

خاتون اپنے کتے کے ساتھ کھیلتے بھی رہتی ہیں جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب خاتون نے مشین لگائی تو بھیڑ گندے کپڑے منہ میں دبا کر اُن کے پاس لایا۔

ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ خاتون نے بھیڑ کے بچے کی تربیت کی یا پھر انہیں قسمت سے یہ بھیڑ ملا۔

آپ اس بھیڑ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کمنٹس میں آگاہ کیجئے۔

Comments

- Advertisement -