تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا جنون، چینی لڑکی کرین سے گر کر ہلاک

بیجنگ : چین کے صوبے ژیانگ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان لڑکی 160 فٹ بلند کرین سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ژیانگ کے شہر قوذو میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بعد نوجوان لڑکی موت کا واقعہ پیش آیا، جہاں 23 سالہ ژاؤ کیومی نامی کرین آپریٹر کئی فٹ بلندی پر کھڑے ہوکر ویڈیو ریکارڈ کررہی تھی کہ اسی دوران بے دھیانی میں اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے گرگئی۔

رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھا، متوفی کے اہل خانہ نے بیٹی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق ژاؤ ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی جس کے ٹک ٹاک پر 1 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز بناکر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر اپلوڈ کرتی تھی، حادثے کے روز بھی وہ ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 160 فٹ نیچے آگری۔

حادثے کے دوران بھی موبائل فون 23 سالہ لڑکی کے ہاتھ میں تھا جس کے باعث نیچے گرتے ہوئے بھی ویڈیو بنتی تھی۔

سیلفی لیتے ہوئے یا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے موت واقع ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ 10 جولائی کو ہانگ کانگ میں 32 سالہ صوفیہ چینگ نامی لڑکی آبشار کے کنارے کھڑے ہوکر انسٹاگرام سیلفی لیتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -