تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جعلی فارمولا دودھ کے بچوں پر خوفناک اثرات

بیجنگ : چین کی سب سے بڑی ڈیری فرم کا فارمولا دودھ استعمال کرنے سے چھ بچوں ہلاکت جب کہ لاکھوں کی تعداد میں بچوں کے سروں کی جلد خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے بعد چینی صوبے ہونان میں بچوں کی صحت کے نئے مسئلے نے جنم لیا ہے اور وہاں پروٹین ڈرنک نے کمسن بچوں کو جلد کی خرابی کے مسئلے سے دوچار کردیا ہے۔

والدین کی جانب سے متاثرہ بچوں کے سروں کی تصاویر بھی سامنے لائی گئی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے ان کے سروں کی جلد پر غیر معمولی سوجن ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے سر کی جلد جعلی فارمولا دودھ استعمال کرنے کی وجہ سے خراب ہوئی ہے اور یہ پاؤڈر ملک چین کی بڑی ڈیری کمپنی تیار کرتی ہے، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کے استعمال سے اب تک چھ بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور تین لاکھ بچوں کے سروں کی جلد خراب ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی چین کے صوبے ہونان کے شہر میں اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ بچوں کو اس فارمولا ملک کے استعمال سے الرجی ہوگئی ہے اور یہ ان کے سروں کی جلد پر سوجن کا سبب بنی ہے، جب کہ بیمار بچوں میں رکٹس (سوکھے کا مرض) کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری میں بچوں کی ہڈیاں متاثر ہوتی ہے اور ان کی نشوونما پر بھی اثر پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -