The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں چینی ویکسین اور پی آئی اے فلائٹس؛ سفیر کا اہم بیان

سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے مملکت میں موجود ہم وطنوں کے اہم مسائل ‏اور ان کے حل سے متعلق یقین دہانیاں کروا دیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ فیس بک سیشن میں سفیر بلال اکبر نے کہا کہ امیدہےکہ حج کےفوری ‏بعد چینی ویکسین منظور ہو جائےگی۔

بلال اکبر نے خوشخبری سنائی کہ پی آئی اے کی فلائٹس ایک ہفتے سے ایک ماہ تک بحال کر دی ‏جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے لیبرکفیل مسائل اس ہفتےحل ہو جائیں گے جب کہ ‏ویکسین کیلئے پیسوں کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، ‏

سفیر نے یقین دلایا کہ اسکول فیس نہ دے سکنے والےکم تنخواہ دارا فراد کو بھی ریلیف دیں گے، ‏بےروزگار افراد کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی ویب سائٹ پر درخواستیں دیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں