ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ہماری دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سےمیٹھی ہے‘ چینی نائب وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے پاکستانیوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی عوام نے 70سال کے دوران جدوجہد کرکے اپنے ملک کا تحفظ یقینی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا کہ پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے، آج پورے پاکستان کےلیےخوشی کا دن ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاک چین تعلقات آزمائشوں پر پورے اترے ہیں، حسن عمل کی دوستی عمر بھر چلتی ہے۔

وانگ یانگ کا کہنا تھا کہ محنتی پاکستانی عوام نے کم وسائل کے باوجود ملک کی ترقی کےلیے محنت کی اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا۔

- Advertisement -

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا اچھا ہمسایہ رہےگا۔ انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے کہا کہ جدید دور میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قریب تر آرہے ہیں جبکہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانےکا خواہش مند ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں