بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سی گارڈین مشقیں : چینی بحری جہاز ‘داچنگ’ پاکستان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چین کا بحری جہاز ‘ داچنگ’ سی گارڈین مشقوں میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گیا ، یہ مشترکہ مشقیں 25 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں کے چوتھے مرحلے "سی گارڈین” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اس مشق میں شرکت کے لیے چینی بحری جہاز ’داچنگ‘ پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کا بندرگاہ پر روایتی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ مشترکہ مشقیں 25 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کو دو حصوں یعنی ‘ہاربر’ اور ‘سمندری’ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چینی بحری جہازکو روایتی اندازمیں پاک بحریہ کےجہازوں کیساتھ بندرگاہ تک لایا گیا، مشق کامقصددونوں بحری افواج میں تعاون،پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ بڑھانا ہے،آئی ایس پی آر

مشق کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا، مشق میں ہاربر اور سمندری مرحلے کی مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ ماہرین کی سطح پرتبادلہ خیال اور نوجوان افسران کا سیمینار بھی مشق کا حصہ ہوگا اور گنری فائرنگ،مشترکہ گشت اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز بھی مشق میں شامل ہیں۔

‘سی گارڈین’ مشق نہ صرف دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ خطے میں ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مشق کے مقاصد اور اسٹریٹیجک اہمیت
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ مشقیں پاک چین مضبوط دفاعی تعلقات اور علاقائی امن کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاس ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں