ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاک چین تعلقات تاریخی، اپنے دورہ چین کا منتظر ہوں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 مئی 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات تاریخی ہیں اور وہ اگلے ماہ اپنے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے 11 رکنی اعلیٰ سطح چینی کاروباری وفد نے آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاوجون کی قیادت میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں چین کی شاندارترقی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورہ چین کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل، معیشت میں تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی اشتراک کو فروغ دے گا۔

چیان شیاوجون نے کہا کہ آئی بی آئی پاکستان کی معیشت میں ڈیجیٹل اصلاحات میں معاونت کا خواہاں ہے اور اس کے ہیڈ کوارٹر کا قیام انتہائی مثبت ثابت ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں